پاکستان بیت المال نمل کے مزید 75 طلباء وطالبات کو سکالر شپس دیگا، معاہدہ طے پا گیا

بدھ 16 جنوری 2019 20:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان بیت المال نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز(نمل) کے مزید 75مستحق طلباء و طالبات کو سکالرشپس دے گا۔ بدھ کو اس حوالے سے نمل اور پاکستان بیت المال کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے، نمل کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمد ابراہیم اور پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے معاہدے پر دستخط کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رجسٹرار نمل ،ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز اور پی ایس ٹو ڈی جی نمل رانا رضوان علی بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیئر محمد ابراہیم نے کہا کہ پاکستان بیت المال ملک میں غریب طلبا و طالبات کو تعلیم کی ضرویات فراہم پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،پاکستان بیت المال کے مشکور ہیں کہ اس نے نمل کے مزید 75طلباء کو کو سکالرشپس دئے ہیں جس سے ضرورتمند طلباء و طالبات کو تعلیم کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المال اس سے قبل 50 سکالرشپس دے رہا ہے جس میں75 کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ایم ڈی پاکستان بیت المال نے نمل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایاہے۔

متعلقہ عنوان :