Live Updates

امید ہے کہ سوئی گیس فلیڈ جتنا بڑا ذخیرہ دریافت ہونے والا ہے

ایگزون موبل نےکنویں کی سپڈنگ شروع کردی ہے، کنویں میں گیس ہےیاتیل اپریل سےمئی تک ایک بہتراندازہ ہوجائیگا،وفاقی وزیر پٹرولیم

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 16 جنوری 2019 19:22

امید ہے کہ سوئی گیس فلیڈ جتنا بڑا ذخیرہ دریافت ہونے والا ہے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16جنوری 2019ء) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ جلد ہی سوئی گیس فیلڈ جتنا بڑا ذخیرہ دریافت ہو جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ایگزون موبل نےکنویں کی سپڈنگ شروع کردی ہے، کنویں میں گیس ہےیاتیل اپریل سےمئی تک ایک بہتراندازہ ہوجائیگا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نےقومی انرجی پالیسی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔انرجی،پاورڈویژن سمیت وزارت پٹرولیم کو فوری مشترکہ حکمت عملی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی کےبحران سےنمٹنےکی طویل مدتی حکمت عملی بنائیں۔تیل وگیس کے نئے ذخائر کی تلاش کےمنصوبے بنائیں۔

(جاری ہے)

نئی پالیسی میں بجلی کی ضروریات سےمتعلق آیندہ 5برسوٕں کا احاطہ کیا جائے۔

اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرپٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ انڈس جی بلاک سےمارچ سےاپریل کےدرمیان پہلی خوشخبری ملے گی۔ایگزون موبل اورای این آئی کی شراکتداری سےآف شورڈرلنگ کام شروع کیا۔انکا کہنا تھا کہ 2019ہم سب کےلیےبہتر سال ثابت ہوگا۔ایگزون موبل نےکنویں کی سپڈنگ شروع کردی ہے۔کنویں کاقطر اٹھارہ سےچوبیس انچ ہے۔ایگزون موبل نےٹارگٹ گہرائی 55 سوفٹ بتائی ہے۔مارچ میں ایگزون موبل نمونہ جانچ کے لیے ہیوسٹن بھیجے گا۔اپریل سےمئی تک ایک بہتراندازہ ہوجائیگاکہ کنویں میں گیس ہےیاتیل۔انہوں نے مزید بتایا کہ وقع ہے کہ یہ دریافت سوئی فیلڈ جتنی بڑی ہوگی۔ذخیرہ اندازاً 3 سے 8 ٹریلین کیوبک فٹ ہوسکتا ہے۔                                                   
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات