لالہ موسی، یونیورسٹی آف گجرات کا طالب علم تین یوم سے لاپتہ

بدھ 16 جنوری 2019 21:34

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) یونیورسٹی آف گجرات کا طالب علم گزشتہتین یوم سے لاپتہ۔تفصیل کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ یونیورسٹی آف گجرات کا طالب علم احمد رضا ولد لئیق بٹ سکنہ محلہ ثاقب مسجد 3 دن پہلے گھر سے یونیورسٹی کے لئے گیا تھا مگر واپس نہیں آسکا۔

(جاری ہے)

گھر والوں کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کا واقعے کے بارے میں صحیح تفصیلات بتانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔یاد رہے کہ ایک سال قبل بھی مذکورہ طالب علم احمد رضا کو ایک حساس ادارے نے تحویل میں لیا تھا مگر چند دن زیر حراست رکھنے کے بعد چھوڑ دیا تھا۔