مری، برف ہٹانے کا عمل زور و شور سے جاری

بدھ 16 جنوری 2019 21:48

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک ملکہ کوہسار مری میںجاری حالیہ برفباری میں شہر کی صفائی یقینی بنانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں،سیاحوں کی سہولت اور آسانی کیلئے اہم شاہراہوں سے برف ہٹانے کیلئے ورکرز ہمہ وقت کوشاں ہیں،شہر کی گلیوں اور بازاروں میں برف کو صاف کرنے کیساتھ ساتھ صفائی آگاہی مہم بھی جاری ہے،جبکہ شہریوں اور مری آنیوالے سیاحوں کی صفائی سے متعلق آگاہی کیلئے کیمپ بھی لگائے گئے ہیں، جہاں شہریوں کو صفائی کے پیغام پر مشتمل پمفلٹس اور کوڑا کرکٹ ڈالنے کیلئے ویسٹ بیگز بھی دیئے جا رہے ہیں،گھر گھر صفائی آگاہی مہم بھی جاری ہے شہریوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ صفائی کیلئے ہیلپ لائن نمبر 1139پرکال کر یں،کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں ،ہماری طرف سے فراہم کردہ ویسٹ بیگز میں ڈال کر قریبی کوڑا دان میں ڈال دیں یا اپنے گھروں کے باہر رکھ دیں ،ہمارے ورکرز اسے اٹھا لیں گے،مری میں صفائی کا جائزہ لینے کیلئے ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال کے ہمراہ مری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ،آرڈبلیو ایم سی کے اسسٹنٹ مینیجرآپریشنز حارث مرتضیٰ نے ایم ڈی کو شہر میں جاری صفائی آپریشن پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جاری برفباری میں مری جیسے اہم ترین سیاحتی مرکز کے ماحول کو صاف ستھرا بنانے کیلئے صفائی کی جارہی ہے،صفائی کیلئے راولپنڈی سے ورکرز کی اضافی نفری بلا کر مختلف شفٹوں میںمال روڈ سمیت اہم شاہراہوں اور برساتی نالوں کی بھرپو صفائی کرائی جارہی ہے،اپنے خطاب میں ایم ڈی نے مری کی صفائی کیلئے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے،مری جیسے خوبصورت شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے سب کو اپنی زمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :