جہلم، مٹھائی اور بیکرز کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

بدھ 16 جنوری 2019 21:49

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) جہلم شہر و گردونواح میں قائم مٹھائی اور بیکرز کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، غریب اور متوسط طبقے کے افراد بھاؤ پوچھنے تک محدود ،عوامی ، سماجی ،رفاعی ،فلاحی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں قائم سوئٹس شاپس اور بیکرزمالکان نے مہنگائی کے ستائے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے کے لئے لنگوٹ کس لئے ، مالکان کی جانب سے مٹھائیوں اور بیکرز کی اشیاء کی نئی نئی ورائٹیوں کو متعارف کروانے کے لئے آئے روز نئے نئے حربے استعمال کئے جاتے ہیں بااثر مالکان نے بیکرز مصنوعات اور مٹھائیوں کی تشہیر کے لئے پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا کی مدد لینے کی بجائے سوشل میڈیا کا سہارا لے کر ناقص و غیر معیاری مٹھائیاں جو کہ مختلف کیمیکل استعمال کرکے تیار کی جاتی ہیں کی تشہیر کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اگر جائزہ لیا جائے تو مذہبی تہواروں پر شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ تو سالہا سال سے جاری و ساری ہے مگر اب عام دنوں میں بھی بیکرز مالکان نے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرکے مال بٹورنا شروع کر رکھا ہے ، تمام تر حالات واقعات کا علم ہونے کے باوجود بھی ذمہ داران ناقص و غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کر رہے جو کہ لمحہ فکریہ سے کم نہیں، مٹھائی اور دیگر بیکری کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ حیران کن ہے ، جس کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقے کے افراد بھاؤ پوچھنے تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں ، جہلم شہر کی عوامی ، سماجی ،رفاعی ،فلاحی ، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر جہلم ، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :