رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی، 14 ملزمان گرفتار

بدھ 16 جنوری 2019 21:52

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گلستان جوہر، فیروز آباد اور محمود آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان محمد عامر، محمد راشد عرف شاہروز، محمد سلمان عرف منشی، محمد عتیق، علی احمد خان عرف گنجا، محمد عرفان عرف موٹا، نعمان عرف انو اور محمد عرفان کو گرفتار کیا جو ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

گبول ٹائون اور سرسید کے علاقوں میں رینجرز نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان میاں باچا، غلام علی عرف رئیس مما، عابد شریف اور گل تاج کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں جبکہ بوٹ بیسن اور ڈاکس کے علاقوں میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان محمد ابراہیم اور فیاض خان کو گرفتار کیا جو کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کی گئی ہیں اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔