Live Updates

فواد چودھری نے فاروڈ بلاک سے متعلق اپنے بیان پر مو نس الہی سے معذرت کرلی

منہ سے فاروڈ بلاک کے حوالے سے غلطی سے مسلم لیگ ق کا نام نکل گیا، وزیر اطلاعات

بدھ 16 جنوری 2019 22:13

فواد چودھری نے فاروڈ بلاک سے متعلق اپنے بیان پر مو نس الہی سے معذرت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مسلم لیگ ق میں فاروڈ بلاک سے متعلق اپنے بیان پر مو نس الہی سے معذرت کرلی، مونس الٰہی نے بیان کے بعد اپنے ردعمل کے ٹویٹ میں اتحاد ختم کرنے کی دھمکی دی تھی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مسلم لیگ ق میں فارورڈ بلاک کا بیان دیا تو مسلم لیگ ق کی قیادت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا، جوابی ٹویٹ میں مونس الہی کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات سے اتحاد ختم ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مونس الہی نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان سے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ اپنے رہنماؤں کو ڈسپلن میں رکھیں۔مسلم لیگ ق کے سخت ردعمل کے بعد فواد چودھری نے مونس الٰہی سے رات گئے رابطہ کیا، فواد چودھری نے اپنے بیان پر معذرت کا ٹیکسٹ کر دیا۔ مونس الہی کا کہنا ہے کہ رات گئے فواد چودھری کا معذرت کا میسج آگیا ہے اس لئے اب اس معاملے پر مزید بات نہیں ہوگی اس کو رفع کر تے ہیں ۔ جبکہ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ان کے منہ سے فاروڈ بلاک کے حوالے سے غلطی سے مسلم لیگ ق کا نام نکل گیا وہ صرف پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ میں فاروڈ بلا ک کی بات کررہے تھے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات