گرین شرٹس کو پہلے میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے‘ ہاشم آملہ

جنوبی افریقہ اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا

بدھ 16 جنوری 2019 22:13

گرین شرٹس کو پہلے میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں ..
پورٹ الزبتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) جنوبی افریکن ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے،ان کی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ہاشم آملہ نے کہا کہ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد ان کی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور اب ان کی ٹیم گرین شرٹس کو ون ڈے سیریز میں بھی کلین سویپ کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پہلے میچ میں شکست دیکر ون ڈے سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرنا چاہتے ہیں ،تاہم انہوں نے ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ اس مقصد کے حصول کیلئے پوری ٹیم کو سرتوڑ محنت کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :