چین تیز رفتاری سے جدید ترین صلاحیتوں کی حامل تباہ کن اور خطرناک فورس تیار کر رہا ہے،امریکی انٹیلی جنس عہدیدار

بدھ 16 جنوری 2019 22:13

واشنگٹن،امریکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) امریکی خفیہ ادارے کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ چین فضائی،سمندری،خلائی اور سائبر سپیس میں جدید صلاحیتوں کی حامل ایک تباہ کن خطرناک فورس تیار کر رہا ہے جو کہ خظے اور اردگرد پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے قابل ہوگی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی خفیہ ادارے کے اعلیٰ عہدیدار ڈان ٹیلر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے سٹرٹیجک مقاصد میں چین کو ایک سپرپاور بنانا بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین تیز رفتاری کے ساتھ زمینی،فضائی اور سمندری جدید ترین صلاحیتوں کی حامل ایک ایسی تباہ کن اور خطرناک فورس تیار کر رہا ہے جو کہ بیجنگ خطے اور دیگر ممالک پر اپنا تسلط قائم کرنے کے قابل بنا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ چین اس فورس کو امریکی محکمہ دفاع کے مقابل لانا چاہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی رہنما اپنے ملک کو سپرپاور کا درجہ دلوانے کے لئے ہر طرح کے حربے اور ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہی۔

متعلقہ عنوان :