چین ہائپر سونک ہتھیاروں کے حملے روکنے کیلئے زیز زمین ’’سٹیل گریٹ وال‘‘ تعمیر کر رہا ہے،رپورٹ

بدھ 16 جنوری 2019 22:13

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) چین ہائپرسونک ہتھیاروں کے حملے روکنے کیلئے زیر زمین ’’سٹیل گریٹ وال‘‘ تعمیر کر رہا ہے،ملکی اخبار ’’گلوبل ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق چین جوہری حملوں،امریکہ کے جی پی یو۔

(جاری ہے)

57 اور براہموس میزائلوں جیسے بنکر بند بم حملے روکنے کیلئے ایک دفاعی میکنزم تیار کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کیلئے پہاڑوں میں زیرزمین اور سٹیل گریٹ وال تعمیر کی جارہی ہے جو کہ جوہری حملوں کی صورت میں ملک کے دفاع کا آخری ہتھیار ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دیوار ملک کے سٹرٹیجک ہتھیاروں کی سیکورٹی کی ضامن ہوسکتی ہی۔

متعلقہ عنوان :