کرینہ کپورمیری رول ماڈل ہے، کرشمہ کپور

کرشمہ کپور اور کرینہ کپور خان کے درمیان 6 سال کا فرق ہے

بدھ 16 جنوری 2019 22:20

کرینہ کپورمیری رول ماڈل ہے، کرشمہ کپور
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) بالی ووڈ میں ماضی کی کامیاب اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ ان کی چھوٹی بہن کرینہ کپور خان ان کی رول ماڈل ہیں۔ اداکارہ کرشمہ کپورنے اپنی چھوٹی بہن اور بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپورخان کے ریڈیو شو عشق 104.8 ’’وہاٹ وومن وانٹ ود کرینہ کپورخان‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرینہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ ان کی رول ماڈل کون ہیں کا بہت دلچسپ جواب دیا اورکہا کہ میری رول ماڈل تم ہو۔

(جاری ہے)

کرشمہ نے کہا ہم دونوں کا تعلق ایک ہی پیشے سے ہے، ہم دونوں ایک دوسرے کی طاقت ہیں، کرینہ کے علاوہ وہ اپنی والدہ سے بھی بے حد متاثرہیں جنہوں نے ہم دونوں بہنوں کی اتنی اچھی پرورش کی۔شوبزسے منسلک رہنے کے بارے میں کرشمہ نے کہا کہ شوبز سے جڑے رہنے کا کوئی فارمولا نہیں، میں نے فلم انڈسٹری کو کئی برس دئیے ہیں اور میرے نظریے کے مطابق مختلف چیزیں کرتے رہنے سے آپ شوبز سے جڑے رہتے ہیں۔واضح رہے کہ کرشمہ کپور نے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز تقریباً 28 سال قبل فلم ’’پریم قیدی‘‘سے کیا تھا اس کے بعد وہ متعدد کامیاب فلموں میں نظر آئیں تاہم وہ آخری بار 2012 میں فلم ’’ڈینجرزعشق‘‘ میں نظر آئی تھیں جس کے بعد انہوں نے فلموں سے بریک لے لیا…

متعلقہ عنوان :