پیپلزپارٹی فرنٹ فٹ ڈپلومیسی کر رہی ہے، بیک فٹ کی ضرورت نہیں، بلاول بھٹو

بدھ 16 جنوری 2019 23:01

پیپلزپارٹی فرنٹ فٹ ڈپلومیسی کر رہی ہے، بیک فٹ کی ضرورت نہیں، بلاول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جب فرنٹ فٹ ڈپلومیسی کر رہی ہے تو پھر بیک فٹ ڈپلومیسی کی کیا ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیا صحافی نے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مسلم لیگ ن کا اتحاد کیا عارضی گٹھ جوڑ ہے جواب میں بلاول بھٹو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جب پیپلزپارٹی فرنٹ فٹ ڈپلومیسی کر رہی ہے تو پھر ہمیں بیک فٹ ڈپلومیسی کی کیا ضرورت ہے ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن کا اتحاد جلد ٹوٹتا نظر آرہا ہے تو جواب میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ وہ بھی یہیں ہیں اور ہم بھی یہیں ہیں دیکھ لیں گے۔