سعودی کابینہ کا اجلاس، شاہ سلمان نے مریکی وزیر خارجہ سے ملاقات اورمذاکرات سے تفصیلی آگاہ کیا

مشرق وسطی کی تازہ صورت حال بھی کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث آئی،سیکیورٹی کونسل فلسطین میں یہودی آباد کار منصوبے رکوائے، سعودی عرب

بدھ 16 جنوری 2019 23:06

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) سعودی عرب کی کابینہ نے اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی حکام کے بڑھتے ہوئے حملوں، یہودی آباد منصوبوں میں اضافہ اور فلسطینیوں کی مزید اراضی ہتھیانے جیسی کارروائیوں پر غور کیاہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مملکت کی کابینہ نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مقبوضہ فلسطین میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں پر روک لگائی جائے۔

دارلحکومت الریاض کے الیمامہ پیلس میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس کی صدارت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔اجلاس کے آغاز میں شاہ سلمان نے کابینہ کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے اپنی ملاقات میں کئے جانے والے فیصلوں اور دونوں دوست ملکوں کے درمیان پائے جانے والے تاریخی تعلقات کی بابت آگاہ کیا۔ مشرق وسطی کی تازہ صورت حال بھی کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث آئی۔