بھارتی سیاست میں ہلچل مچانے والی فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت

بدھ 16 جنوری 2019 23:06

بھارتی سیاست میں ہلچل مچانے والی فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان کے فلم سینسر بورڈ نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچانے والی انوپم کھیر کی فلم ’ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘ کو ملک میں نمائش کی اجازت دے دی۔اگرچہ اس فلم کو بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں رواں ماہ 11 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے ابتدائی تین دن کے اندر بھارت سے صرف 12 کروڑ روپے ہی بٹورے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم اب فلم کو بھارت اور دیگر ممالک کے بعد رواں ماہ 18 جون کو پاکستان میں بھی ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔فلم اسٹوڈیو کے عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے فلم سینسر بورڈ نے ’ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘ کی نمائش کے لیے گرین سگنل دے دیا۔فلم کے پروڈیوسر کے مطابق ’ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی ہے اور اسے رواں ماہ کے اختتام سے قبل ریلیز کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس فلم کی کہانی بھارت کے سابق وزیر اعظم من موہن سگھ کے وزارت عظمیٰ کے دور کے گرد گھومتی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :