شادی سے قبل اداکاروں سے تعلقات پر ریما کی پہلی بار وضاحت

بدھ 16 جنوری 2019 23:06

شادی سے قبل اداکاروں سے تعلقات پر ریما کی پہلی بار وضاحت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) پاکستانی سپر اسٹار اور ماضی کی مقبول اداکارہ ریما خان نے شادی کے 8 سال بعد پہلی بار اپنی شادی سے قبل اور بعد کی زندگی پر کھل کر بات کی ہے اور بتایا ہے کہ انہیں زندگی میں کس قدر مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔اگرچہ شادی کے بعد ریما خان کو چند منصوبوں میں پرفارمنس کرتے دیکھا گیا، تاہم وہ شادی سے قبل پاکستانی فلم انڈسٹری کی مصروف اور بڑی اداکارہ تھیں۔

ریما خان نے انتہائی کم وقت میں 200 سے زائد فلموں میں جلوے دکھائے اور انتہائی کم وقت میں اپنی شاندار اداکاری اور ڈانس سے خود کو منوایا۔ہر شوبز اسٹار کی طرح ریما خان کی زندگی میں بھی مشکلات آئیں، تاہم انہوں نے ہمت سے ان کا مقابلہ کیا اور خوش قسمتی سے وہ لوگوں میں جگہ بنانے میں کامیاب جانے سمیت ایک سپر اسٹار کے طور پر بھی سامنے آئیں۔

(جاری ہے)

ریما خان نے 2011 میں پاکستانی نڑاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی، جن سے انہیں ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔ انہوں نے شادی کے بعد کی مشکلات سمیت شادی سے قبل کی زندگی پر بھی بات کی اور بتایا کہ کس طرح انہیں اپنی شادی کو کامیاب بنانے کے لیے محنت کرنی پڑی۔ریما خان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انہوں نے شوہر اور اپنے سسرال والوں کا اعتبار حاصل کرنے اور وہاں اہم مقام بنانے کے لیے بہت محنت کی، اس وجہ سے انہوں نے صرف اپنی گھریلو زندگی پر ہی دھیان دیا۔۔

متعلقہ عنوان :