Live Updates

این آر او کی بات احمقانہ،وزیراعظم اس ملک میں این ار او دینے کے قابل نہیں،سعد رفیق

اپوزیشن اتحاد کا کریڈٹ عمران خان کی بچگانہ پالیسیوں کو دینا چاہیے،غیر سنجیدہ حکومت سے ملک سنبھالا نہیں جارہا، میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 جنوری 2019 23:08

این آر او کی بات احمقانہ،وزیراعظم اس ملک میں این ار او دینے کے قابل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) سابق وزیرریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ این آر او کی بات احمقانہ ہے کیوں کہ کوئی وزیراعظم اس ملک میں این ار او دینے کے قابل نہیں ہے اپو زیشن کا متفق ہو نا وقت کی ضرورت ہے ۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں کبھی بھی احتساب کے نام پر احتساب نہیں کیا گیا، چاہے مارشل لاء ہو یا ہمارا اپنا دور، احتساب کے پورے نظام پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد کا کریڈٹ عمران خان کی بچگانہ پالیسیوں کو دینا چاہیے،اس غیر سنجیدہ حکومت سے ملک سنبھالا نہیں جارہا، ملک ان کی پالیسیوں سے لرز رہا ہے جبکہ میں اپوزیشن اتحاد کی حمایت کرتا ہوں کہ کیوں کہ یہ اتحاد وقت کی ضرورت تھا، متحدہ پوزیشن بنے گی تو حکومت پر دباو بڑھے گا۔انہو ں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اتحاد اپنے آپ کو بچانے کیلئے نہیں بنایا گیا ، اگر حکومت ملک کو ٹھیک طریقے سے نہیں چلا ئے گی تو اپوزیشن ٹف ٹائم دے گی جب کہ کوئی وزیراعظم اس ملک میں این آر او دینے کے قابل نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات