دٴْبئی ایئرپورٹ پر بیگ چوری کی وارداتوں میں ملوث جوڑا گرفتار

بدھ 16 جنوری 2019 23:15

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) دٴْبئی کسٹمز نے انتہائی کوشش کے بعددٴْبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کے سامان کی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کسٹمز حکام کے مطابق گزشتہ چند مہینوں کے دوران درجنوں مسافروں نے شکایت کی تھی کہ ایئرپورٹ پر اٴْن کا سامان چوری کیا جا گیا ہے۔

ہوشیار ملزمان کا پتا چلانے کے لیے ایک انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس نے ابتدائ میں ایئرپورٹ پر آنے والے 20 ہزارمسافروں کی آمد و رفت کا ریکارڈ چیک کیا۔اس فہرست کو مختصر کیا گیا تو 10 ایسے لوگوں کی نشاندہی ہوئی جن کی موجودگی سامان چوری کی وارداتوں کے دِن دٴْبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ثابت ہوئی۔

(جاری ہے)

آخر انویسٹی گیشن ٹیم کو تمام تر شک ایک عرب جوڑے پر ہوا۔

پتا چلا کہ یہ جوڑا 30 دسمبر 2018ئ کو ایک بار پھر دٴْبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آئے گا۔ جس پراس مشکوک جوڑے کی نگرانی کے لیے چند افراد کی ڈیوٹی لگا دی گئی۔ جونہی یہ جوڑا ایئرپورٹ پر آیا تو انہوں نے بہت سے بیگ اٴْٹھا لئے اور کسٹم حکام کو جٴْل دینے کی خاطر دٴْوسرے مسافروں کے اٴْٹھائے گئے بیگوں پر لگے سٹیکر ہٹا لئے۔ مگر اٴْن کی اس حرکت کو خصوصی طور پر لگائے گئے کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں نے محفوظ کر لیا۔

اس پر انویسٹی گیشن کے اہلکاروں نے عرب جوڑے کے پاس جا کر اٴْن کے موجود سامان کے بارے میں پوچھا تو وہ کہنے لگے کہ یہ اٴْن کے ایک دوست کا سامان ہے۔ جب اٴْن سے پوچھا گیا کہ اس پر شناخت کے لیے لگائے گئے سٹیکر کہاں ہیں تو وہ کوئی جواب نہ دے سکے۔ اس دوران ایک اہلکار نے ہال میں موجود وہ سٹیکر برآمد کر لئے جو عرب جوڑے نے سامان پر سے ہٹائے تھے۔ عرب خاتون نے تفتیش کے دوران اعتراف کر لیا کہ وہ اپنے ساتھی کے ساتھ مِل کر مسافروں کے سامان کی کئی بار چوری کر چٴْکی تھی۔ جس پر کسٹمز حکام نے خاتون اور اٴْس کے مرد ساتھی کے خلاف مقدمے کا اندراج کر کے اٴْنہیں دٴْبئی پولیس کے حوالے کر دیا

متعلقہ عنوان :