Live Updates

صرف حکومتی کے اراکین اسمبلی کو 10 کروڑ فی کس ترقیاتی فنڈز دینا حیران کن ہے ، سید مصطفی کمال

آئین پاکستان میں منتخب اراکین اسمبلی کی بنیادی زمہ داری عوامی مفاد میں قانون سازی کرنا ہے، چیئرمین پاک سرزمین پارٹی

بدھ 16 جنوری 2019 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے پنجاب حکومت کی جانب سے صرف حکومت کے اراکین اسمبلی کو 10 کروڑ فی کس ترقیاتی فنڈز دیئے جانے کی اسکیم پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان میں منتخب اراکین اسمبلی کی بنیادی زمہ داری عوامی مفاد میں قانون سازی کرنا ہے نہ کہ ترقیاتی کام کرانا، آئین کے مطابق یہ بلدیاتی حکومتوں کی ذمے داری ہے اس لیے تمام تر ترقیاتی فنڈ عوام کے وسیع تر مفاد میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی سیاسی وابستگی کو مدنظر رکھے بغیر بلدیاتی حکومتوں کو منتقل کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھی ماضی میں بار بار اراکین اسمبلی کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے سیاسی اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں اور موجودہ حکومت سے عوام کی توقعات وابستہ ہیں لہذا حکومت پنجاب کو ترقیاتی فنڈز بلا تفریق بلدیاتی حکومتوں کو منتقل کرنے چاہئیں۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کی پاک سر زمین پارٹی اقتدار میں آکر ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل کے حل کے لیے مضبوط بلدیاتی نظام کا قیام عمل میں لائے گی اور تمام فنڈز اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر کے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کریگی۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات