نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ہم سب کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا ،نامور روحانی سکالر عرفان الحق

بدھ 16 جنوری 2019 23:16

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ہم سب کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ منشیات فروش معاشرتی نا سور ہیں جو چند روپوں کی خاطر نوجوانوں کی رگوں میں منشیات کا زہر گھول کر انہیں ذہنی ،جسمانی اور اخلاقی طور پر نا قابل تلافی نقصان پہنچانے کے در پے ہیں تاہم حکومت پنجاب کا یہ پختہ عزم ہے کہ تمام متعلقہ اداروں اور سول سوسائٹی ،غیر سرکاری اداروں اور تنظیموں کو فعال بنا کر منشیات فروشی کی لعنت کو جڑ سے ختم کیا جائیگا۔

ان خیلات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ،ڈی پی او کیپٹن سید حماد عابد،ممتاز روحانی سکالر عرفان الحق، ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس ڈاکٹر مدثر غفور نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں انسد منشیات کے موضوع پر منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کپٹن )ر( سید حماد عابد، پروفیسر عرفان الحق، ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس ڈاکٹر مدثر غفور ، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال، صدر انجمن تاجران محمد عارف چوہدری، محمد شعیب،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر و جنرل سیکرٹری چوہدری شہزاد احمد گوندل ،محبوب عالم،ممتاز ماہر تعلیم مسعود الحسن،اصلاح الدین، ضلعی افسران، ممبران امن کمیٹی، اساتذہ کرام اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

ڈی سی جہلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف جہلم بھر میں ٹھوس کاروائی کا سلسلہ پہلے سے ہی جاری ہے ، نئی زندگی این جی او کے مطابق مجموئی طور پر ٹیکے سے نشہ کرنے والے افراد کی تعداد 954 بدقسمتی سے 243 افراد ایچ آئی وی پازیٹو ہیں، دیگر مختلف اقسام کا نشہ کرنے والوں کی تعداد 4000 سے زائد ہے جو انتہائی تشویشناک بات ہے ، ملک بھر میں منشیات کے مریضوں کی تعداد55 لاکھ ہو چکی ہے جس میں ہر سال دس فیصد اضافہ ہو رہاہے ۔

جہلم میں سرکاری ہسپتال، پرائیویٹ کلینکس اور نئی زندگی این جی اوز نشے کے عادی افراد کا علاج کر رہے ہیں منشیات کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن سید حماد عابد نے موئثر کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ضلعی انتظامیہ، پولیس منشیات فروشوں سے ضلع کو پاک کئے جانے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔ ضلع بھر میں عطایوں اور نشہ آور ادویات ،ٹیکے فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے ۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم اور اسپیشل برانچ ضلعی سطح پر مربوط اقدامات کے ذریعے منشیات فروشی کا خاتمہ اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کی خفیہ نشان دہی کر رہا ہے ۔ اس موقع پر ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ مہم کو موثر بناتے ہوئے منشیات کے خلاف سخت ترین سزایں دی جایں گی، انکا کہنا تھا کہ سرکاری افسران ،معززین اور انسداد منشیات کے حوالہ سے کام کرنے والی تنظیموں کے نمائیندوں پر مشتمل ایک خصوصی رابطہ کمیٹی کا باضابطہ قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے ۔

منشیات فروشی میں ملوث افراد اور نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کی نشان دہی کرنا شہریوں کی ذمہ داری میں شامل ہے ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو کو اس سلسلہ میں دی جانے والی معلومات صیغہ راز میں رکھی جائیگی اور نشان دہی کرنے والوں کو بھر پور تحفظ فراہم کیا جائیگا۔ پروفیسر عرفان الحق کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بڑھتی خود غرضی ژ حرص ولالچ نے انسانیت کے دشمن پیدا کئے ہیں ۔

وہ اس سوچ سے عاری ہیں کہ ان کی سماج دشمنی ان کے اپنے گھر کو بھی جلا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انسانیت کے دشمن کسی رورعایت کے مستحق نہیں ۔ ا نہیں آہنی ہاتھوں سے کچلنے کی ضرورت ہے جو ہماری قوم کے نوجوانوں میں نشے کا زہر انڈیل رہے ہیں ۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طالبات کو نشہ کے انسانی صحت پر مضراثرات اور معاشرتی تباہی کے بارے میں روشناس کروائیں تاکہ نوجوان نسل اس برائی سے بچ سکے ۔

انہوں نے معاشرے کے باشعور طبقہ حکومتی مشینری او رسیکورٹی اداروں پر زور دیاکہ وہ منشیات فروشی کے بڑے ناسور وں کو ختم کریں او رمعاشرے میں منشیات کی لعنت سے آگاہی کے پروگرام منعقد کروائیں ۔ انہوں نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی مراکز تک رسائی کیلئے راہنمائی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔