گریڈ 17سے گریڈ 18میں 300افسران کے لئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس اٹھارہ جنوری کو طلب

بدھ 16 جنوری 2019 23:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) گریڈ 17سے گریڈ 18میں 300افسران کے لئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی ( ڈی پی سی ) کا اجلاس اٹھارہ جنوری کو طلب کر لیا ہے اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی خیبر پختونخوا پولیس شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 150، پولیس سروس کے 100اور آفس مینجمنٹ سروس کے 50 افسران کو ترقی دی جائیگی گریڈ 17کے 300افسران گریڈ اٹھار ہ میں ترقیوں کے حوالے سے صوبائی حکومت نے بھی ان افسران کی تفصیلات وفاق کو بھیجوا دی ہے ۔