لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء سے اضافی بلوں کی وصولی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

بدھ 16 جنوری 2019 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء سے اضافی بلوں کی وصولی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے اور درخواست میں الزام لگایا کہ نیپرا نے بجلی ٹیرف کے نام سے اضافی بلوں کی وصولی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور پائیکورٹ بار ایسو سی ایشن نے درخواست میں وفاقی حکومت سمیت صوبے بھر کی تقسیم کار کمپنیوں کو فریق بنایا گیا ہے اور وکلاء کے دفاتر کو بجلی کے بلوں میں کمرشل ٹیرف کی مد میں اضافی بل بھجوائے جاتے ہیں۔ درخواست میں نکتہ اٹھایا کہ وکلاء کے دفاتر کمرشل سرگرمیوں کے زمرے میں نہیں آتے اس لیے وکلاء کے دفاتر میں اضافی کمرشل ٹیرف کے بھجوائے گئے اضافی بلوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔