سیشن کورٹ میں غیرملکی ماڈل ٹریزا کے خلاف منشیات کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی

بدھ 16 جنوری 2019 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) سیشن کورٹ نے غیرملکی ماڈل ٹریزا کے خلاف منشیات کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے جلد کیس ختم کرنے کی نوید سنا دی۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ماڈل ٹریزا کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے کی۔

ملزمہ کو سخت سکیورٹی میں جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔سرکاری وکیل کی جانب سے عدالت میں گواہ کو پیش نہ کیا جا سکا جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو آخری کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کروانے کا پابند کردیا۔دوسری جانب دوران سماعت معزز جج نے ماڈل ٹریزا کو مخاطب کرتے ہوئے ٹرائل جلد مکمل کرنے کی خوشخبری سنا دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہا کہ سرکاری وکیل آخری گواہ کی جلد شہادت کروانے کے بعد ٹرائل مکمل ہوجائے گا۔جس کے بعد عدالت اپنا فیصلہ دی گی۔ملزمہ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی فیصلے کا جلد انتظار ہے۔عدالتی سماعت کے بعد ملزمہ کو سخت سکیورٹی میں جیل منتقل کردیا گیا۔ملزمہ کا چالان کسٹم حکام نے سیشن عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔ملزمہ پر ساڈھے آٹھ کلو ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کا الزام ہے۔ملزمہ کو دس جنوری 2018 میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔