فیصل آباد، بھٹہ کاروبار کو صنعت کا درجہ دے کر انڈسٹری کی طرح سہولیات فراہم کی جائیں

انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن

بدھ 16 جنوری 2019 23:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) بھٹہ کاروبار کو صنعت کا درجہ دے کر انڈسٹری کی طرح سہولیات فراہم کی جائیں، حکومت ٹیکس تو وصول کرتی ہے لیکن مٹی کا کاروبار سمجھتے ہوئے کوئی ریلیف مہیا نہیں کیا جاتا، جس کی بنا پر بھٹہ کاروبار شدید مالی بحران کا شکار ہے جبکہ بھٹہ مالکان اپنی لیبر کو تمام بنیادی سہولیات مفت فراہم کرتے ہیں حکومت فوری طور پر ہمارے مسائل کی طرف توجہ دے کیونکہ اگر خدانخواستہ بھٹہ کاروبار تباہ ہو گیا تو اس کاروبار سے وابستہ لاکھوں افراد بیروز گار ہو جائیں گے جو دوسری کسی بھی انڈسٹری میں کام نہیں کر سکتے۔

ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چوہدری عبد الرزاق باجوہ،سینئر نائب صدر میاں فرمان نے شیخوپورہ روڈ پرمیاں محمد اکرم کے بھٹہ پرمالکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری اشرف گجر،حاجی اسلام، حاجی غلام مصطفی،میاں یوسف، رانا صدیق بلو، رانا آصف صادق، رانا رشید،رانا فرمان اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری قرضہ جات کی سود کے ساتھ وصولی کرتی ہے جبکہ ہماری اخلاقی طور پر دکھ سکھ میں دی گئی ایڈوانس رقم کے تحفظ کے لئے کوئی قوانین نہیں بناتی بھٹہ کاروبار کھلے آسمان تلے ہونے کی وجہ سے بارشوں اور سیلاب کے دوران ہمارے لاکھوں روپے کے نقصانات ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :