خالق آباد، بلوچستان عوامی پارٹی قلات میں میرخالدخان لانگو کی قیادت میں ایک ناقابل شکست سیاسی قوت بن چکی ہے،ماماخان محمد نیچاری

بدھ 16 جنوری 2019 23:32

خالق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) قبائلی سیاسی رہنماء ماماخان محمد نیچاری، چیرمین کوہک ذوالفقارعلی نیچاری، ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی خالق آبادعنایت اللہ بابراوردیگرنے کوہک یونین کونسل میں چیئرمین کے طرف سے عوام میں شمسی سولرپینل تقسیم کرنے کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی ضلع قلات میں میرخالدخان لانگو اوروزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو کی قیادت میں ایک مضبوط اورناقابل شکست سیاسی قوت بن چکی ہے ہماری سیاست کا مقصد ومحور عوام کی بلاتفریق ترقی اورخوش حالی ہے امن وامان کوبرقراررکھنے میں ہمارے قائدین کی کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہے ان کے قول وفعل میں کوئی تضاد نہیں ہے کیونکہ ہماری سیاست میں کھوکھلے نعرے اوربے بنیاد دعوے کرنے کا کوئی مثال موجودنہیں ہے میرخالدخان لانگواورمیرضیاء اللہ لانگو اعلانات کے بجائے عملی اقدمات اٹھا کر عوام کی خدمت کررہے ہیں علاقے میں ترقیاتی اقدامات اس بات کے واضح ثبوت ہیں ہم کارکردگی کی بنیاد پرعام انتخابات میں دوبار کامیاب ہوئے ہیں اورانشاء اللہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھی کلین سوئپ کریں گے عوام باشعورہوچکا ہے اورکسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ہی فیصلہ کریں گے