باڑہ میں مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثہ کے نتیجے میں 18افراد شدید زخمی

بدھ 16 جنوری 2019 23:35

لنڈی کوتل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ضلع خیبرٹرائبل کی تحصیل باڑہ میں مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثہ کے نتیجے میں 18افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں ایک خاتون کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائینگ کوچ حادثہ کے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے واقعہ دورافتادہ پہاڑی علاقہ مستک میں پیش آیا ہے جہاں پر مسافربردار فلائینگ کوچ سواریاں لے کر تیراہ میدان سے باڑہ بازار آرہا تھا کہ بریک فیل ہوجانے کے باعث ڈرائیور نیک محمد ولد نورمحمد شلوبر سے گاڑی بے قابو ہوگئی اور وہ گہری کھائی میں گر گئی، حادثہ کے بعد زخمیوں کی مدد کرنے کیلئے آنے والوں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، زخمیوں میں ایک ہی خاندان کے 7افراد بھی شامل ہیں اور بیشتر کا تعلق قبیلہ شلوبر سے بتایا گیاہے۔