ریسکیو1122 نے عوام کی بلا تفریق خدمت کی ہے، ڈپٹی کمشنر اٹک

بدھ 16 جنوری 2019 23:36

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ریسکیو1122کا ادارہ بے مثال خدمات پیش کر رہا ہے۔ 9سالوں میں اس ادارے نے عوام کی بلا تفریق خدمت کی ہے، میرا جس ادارے سے سب سے کم رابطہ رہا ہے وہ ریسکیو 1122ہے اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ آپ لوگ انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائضِ منصبی انجام دے رہے ہیںاور آپ پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اٹک عمران قریشی نے ریسکیو 1122کی نویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک حسن اسد علوی بھی بطور مہمانِ اعزازی موجود تھے۔ دیگر شرکاء میں انچارج ریسکیو1122ڈاکٹر محمد اشفاق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محسن اشرف ، اے ڈی ایل جی جاوید اقبال بھٹی، سابق صدر ایوانِ صنعت و تجارت طارق محمود، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اٹک شیخ جاوید اقبال، سرپرستِ اعلیٰ رضا حیدر نقوی، سیکرٹری اطلاعات محمد سعید ارشد،عمران زاہد، اعتیق احمد بٹ( انفارمیشن آفس)، نسپکٹر منیب احمد، فرحان وحید سمیت ریسکیو1122 کے افسران اور اہلکاران کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بذریعہ قرعہ اندازی دو اہلکاران محمد ذیشان اور اسد علی عرف فرزند علی کے نام عمرے کی سعادت کے لیے نکالے گئے۔ عمران قریشی نے کہا کہ مجھے ڈاکٹر اشفاق کی وساطت سے آج ہی بلڈنگ کے چھوٹے ہونے اور ریسکیو گاڑیوں کے لیے پارکنگ کی جگہ نہ ہونے جیسے مسائل کا علم ہوا ہے اور میں بہت جلد ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کروں گا․ ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی نے اپنے خطاب میں ریسکیو1122کو اس کی 9ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے بہت جلد عوام میں پذیرائی حاصل کی ہے اور تمام عوام اسے شاندار الفاظ میں یاد کرتے ہیں․ ریسکیو 1122جو کام کر رہی ہے اس کا شمار فرائض کے ساتھ ساتھ عبادات میں بھی ہوتا ہے اور جس طریقے سے آپ لوگ ڈاکٹر اشفاق کی سربراہی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

متعلقہ عنوان :