اٹک،اراضی کے تنازعے پر قیمتی سرسوں کی فصل اجاڑ دی گئی، مقدمہ درج

بدھ 16 جنوری 2019 23:36

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) اراضی کے تنازعے پر 3لاکھ روپے کی قیمتی سرسوں کی فصل اجاڑ دی گئی ۔ مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا․ تفصیلات کے مطابق محمد عامر ولد حاجی فیروز دین سکنہ لوسر شرفو واہ کینٹ تحصیل ٹیکسلا نے پولیس کو تحریری درخواست دی کہ میری اراضی موضع ڈلو، تحصیل حسن ابدال ضلع اٹک میرے اور میرے بیٹے و بھتیجے کی مملوکہ و مقبوضہ ہے۔

اس اراضی کے سلسلے میں شفقت حسین شاہ کے ساتھ تنازعہ چل رہا ہی․ میں،محمد عامر اور میرا کزن مقیم احمد فارم پر موجود تھے۔ ملازم مظہر شاہ نے آکر بتایا کہ روڈ والی زمین میں 5 بندے بمع اسلحہ کھڑے ہیں اور ٹریکٹر ہل چلا رہا ہے۔ میں اور مقیم احمد فارم سے نکل کر موقع پر پہنچے تو شفقت حسین شاہ بمسلح پستول 30 بور اور چار کس نامعلوم بامسلح تھے۔

(جاری ہے)

ٹریکٹر رجسٹریشن نمبر KWB/3006 جسکو محمد اعجاز چلا رہا تھا۔ سائل کی اراضی پر ہل چلا رہے تھے اور وہا ں پر کاشت شدہ فصل از قسم سرسوں کو اجاڑ کر ختم کردیا اور اسطرح سائل کی فصل جسکی قیمت اڑھائی سے 3 لاکھ روپے بنتی ہے کا نقصان کر دیا۔ میرے کزن مقیم احمد نے انہیں اس غیر قانونی کام سے روکنے کی کوشش کی تو شفقت حسین شاہ نے کہا کہ تمہیں اور تمہارے بھائیوں کو جان سے مار دیں گے۔ درخواست پر اے ایس آئی فیاض احمد تھانہ صدر حسن ابدال نے مقدمہ درج کر لیا۔