اٹک ، تیز رفتار ہائی ایس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار2افراد شدید زخمی

بدھ 16 جنوری 2019 23:36

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) تیز رفتار ہائی ایس نے موٹر سائیکل سوار2افراد کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا․ تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ محمد اسدضیاء ولد محمد زمرد سکنہ بدھو نے تحریری درخواست دی کہ میں ہمراہ محمد مقصود ولد عارف ہری پور سے حسن ابدال واپس آرہے تھے کہ میرا چچازاد بھائی محمد مدثر ولد شیر محمد اور ساجد ولد محمد لیاقت سکنائے بدھو حطار فیکٹری سے چھٹی کرکے واپس گھر آرہے تھے جو اپنے موٹر سائیکل نمبرBR.540ُپر سوار ہوکر نزد جھاری کس سٹاپ پہنچے تو اسی اثناء میں ایک ہائی ایس نمبرRPT.8765ہری پور تیز رفتاری سے آئی جسکو ڈرائیور نامعلوم چلا رہا تھا میرے چچا زاد بھائی کے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس وہ دونوں گر کر شدید مضروب ہوئے۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔جسکی تحریری درخواست پر اے ایس آئی محمد شفیق تھانہ صدر حسن ابدال نے مقدمہ درج کر کے تفتیش مقدمہ شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :