اٹک، پسند کی شادی کا شاخسانہ، 4افراد اغوا

بدھ 16 جنوری 2019 23:36

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) پسند کی شادی کا شاخسانہ 4افراد کو اغوا کر لیا گیا ،مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ محمد فاروق ولد فتح خان قوم اعوان ساکن چورہ شریف تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے تحریری درخواست بر خلاف ارشد محمود ولد غلام،خالد محمود ولد امیر خان، جعفری ولد نامعلوم،حسنین ولد الطاف، عامر ولد میاں لعل،سجاد ولد نورحسین، عاشق ولد الطاف، عمران ولد اقبال، پرویز ولد محمد اکرم، مظہر ولد سردار دوست محمد اور 4 افراد نامعلوم نقاب پوش ساکنائے ڈھاک تحصیل جنڈ ضلع اٹک دی کہ مسماة سحر مشتاق ولد محمد مشتاق قوم اعوان ساکن ڈھاک نے بر رضامندی خود اپنی آزاد مرضی سے ہمراہ امیر حسین ولد محمد حسین قوم اعوان سکنہ چورہ شریف تحصیل جنڈ ضلع اٹک سے نکاح کیا تھا امیر حسین وغیرہ نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں FIR کی QUASHMENT کیلئے رٹ دائر کی تھی جسمیں فریقین کی طلبی تھی اس لئے امیر حسین ولد محمد حسین،شوکت ولد امیر داد، عبدالمالک ولد عبدالخالق، نیاز ولد فتح خان،سحر مشتاق ولد محمد مشتاق اقوام اعوان ساکنائے چورہ شریف تحصیل جنڈ ضلع اٹک اور اورنگزیب ولد نامعلوم ساکن گگن تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک رینٹ کی کار پر ہائی کورٹ راولپنڈی جا رہے تھے جن کے پیچھے میں قمر ولد امیر داد، محمد ارشد ولد عبدالعزیز اور طارق ولد میاں خان علیحدہ رینٹ کی کار پر جا رہے تھے جونہی ہم لوگ فتح جنگ پھاٹک کے قریب پہنچے تو الزام علیہان بوقت 4 بجے صبح جعفری ولد نامعلوم حسنین ولد الطاف ریلوے پھاٹک فتح جنگ پر کھڑے تھے جنہوں نے فوراً ریلوے پھاٹک بند کر دی اور دیگر الزام علیہان فوراً گاڑیوں سے اتر آئے اور مسمیان امیر حسین ولد محمد حسین، سحرا مشتاق ولد محمد مشتاق نیاز ولد فتح خان شوکت ولد امیر داد، عبدالمالک ولد عبدالخالق اور اورنگزیب ولد نامعلوم کو گاڑی سے زبردستی اتار لیا اور للکارا کے اگر دوبارہ مزاحمت کی تو جان سے مار دیں گے اغواء کرلیا وجہ عناد یہ ہیکہ الزام علیہان سحرا مشتاق کا اپنی مرضی سے نکاح کرنا ہے۔

(جاری ہے)

جسکی تحریری درخواست پر ایس آئی شاہ فرودس انچارج سٹی چوکی فتح جنگ نے مقدمہ درج کر لیا۔