موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل پر پختہ یقین رکھتی ہے،مولوی کما ل الدین

بدھ 16 جنوری 2019 23:39

پشین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) قومی اسمبلی کے ممبر مولوی کما ل الدین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل پر پختہ یقین رکھتی ہے، گزشتہ چار ماہ کے دوران ہم نے عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے حل کے جانب پیش رفت کا آغاز کیا ہے اور عوام جلد ان کی زندگیوں میں آنے والی مثبت تبدیلوں کا خود مشاہدہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دور کی غیر سنجیدہ رویوں اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکے،حکومت نے تعلیم صحت اور پانی کی سہولیات سے بہرامند ہونے کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی بنا رکھی ہے جس سے عوام جلد مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل برشور میں عوام کے سہولت کیلئے کمپیوٹرائزڈ لوکل برانچ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔