اپوزیشن کے تین سو سے زائد سوالات کے اب تک جوابات نہیں دیئے گئے ہیں، خواجہ اظہار

یہاں لگتا ہے کہ صرف سمیع اللہ کلیم اللہ سمیع اللہ کلیم اللہ ہورہا ہے ہمیں ہمارے جواب تحریری شکل میںڈاکومنٹ کے طور پردیئے جائیں، سندھ اسمبلی میںاظہار خیال

بدھ 16 جنوری 2019 23:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس بات پر خاصی برہمی کا اظہار کیا کہ اپوزیشن کے تین سو سے زائد سوالات کے اب تک جوابات نہیں دیئے گئے ہیں اور اسمبلی سکریٹریٹ میں سوالوں کو جواب دینے کی کوئی سیریل نہیں ہے۔انہوں نے اپنے نقطہ اعتراض پر کہا کہ یہاں لگتا ہے کہ صرف سمیع اللہ کلیم اللہ سمیع اللہ کلیم اللہ ہورہا ہے ہمیں ہمارے جواب تحریری شکل میںڈاکومنٹ کے طور پردیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کھیل پرانے ہیں حکومت کو سمجھائیں دس سال ہوچکے ہیں ہم سب سمجھتے ہیں ۔خواجہ اظہار نے کہا کہ ناظم آباد اور چلڈرن اسپتال کے اشو بتائے کوئی جواب نہیں ملا وزارتی کمیٹی بنی پھر سب کمیٹی پھر کوئی اور کمیٹی بنا دی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں یا تو ان اسپتالوں میں چلا جاوں اور مریضوں کے ساتھ دھرنا دوں۔کمیٹی بنی ہوئی ہے کنٹریک ختم ہوا اب دوسرا کنٹریکٹ ہونے جارہا ہے آڈٹ کا جواب نہیں آیا وزیر اعلی نے کمیٹی بنائی ہے اس پر کام ہورہا ہے ۔

آپ صرف کمیٹیاں بنا اور معاملے کو طوالت دیتے رہو۔اس موقع پر وزیر اعلی سندھ نے مداخلت کرتے ہوئے اسپیکر سے کہا کہ آپ انکوائری کریں اگر جس نے الزام لگایا تو جس پر ثابت ہو اس کے خلاف کاروائی کی جائے ۔خواجہ اظہار نے کہا کہ مجھے جواب نہیں ملتے تو میں کیا کروں میرے خلاف بھی انکوائری کریں میرے بات غلط ہو تو میرے خلاف ہی تحریک مذمت لائیں مھے نہ سیریل نمبر ملتا ہے نہ رسیونگ ملتی ہے ۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ہر روز ایجنڈے پرارکان اسمبلی کے سوالات تحریری جواب آنے چاہیں۔خواجہ اظہار نے کہا کہ تحقیقات کرائی جائیکہ اپوزیشن کی تحاریک التوا ایجنڈا پرکیوں نہیں آرہیں، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہونے کہا کہ نارتھ کراچی چلڈرن اسپتال کو ایک سہ ماہی کابجٹ دیاگیاچلڈرن اسپتال نے آڈٹ اعتراض کاجواب نہیں دیا،آڈٹ اعتراض پرجواب کے بغیرفنڈزکااجراکیسے کرسکتے ہیں،نارتھ کراچی چلڈرن اسپتال کی کارکردگی جانچنا ضروری ہے ۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ خواجہ اظہار دس سال میں نہیں سیکھے ، انہوں نے اسپیکر سے درخواست کی کہ انکوائری کریں کہ ایجنڈا تبدیل ہواہے یا نہیں اگر اسپیکرپرایجنڈا تبدیل کرنے کاالزام غلط ہوتورکن اسمبلی پرمذمتی قراردادلائیں۔ خواجہ اظہار نے کہا کہ وزیر اعلی کومذمتی قرارداد لانیکاشوق ہوگیاہے ۔ہمیں تحاریک وسوالات کاسیریل نمبرنہی۔ ملتا اورمیں نے اسپیکرپرالزام نہیں لگایا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سے دس محکموں کاسوال پوچھاکوئی جواب نہیں ملا۔