پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے چھاپے ، 39عطائیوںکے اڈے سیل

بدھ 16 جنوری 2019 23:41

لاہور۔16 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گذشتہ دوروزمیں39عطائیوںکے کاروباربند کر دیے ۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی انفورسمنٹ ٹیموںنے پانچ تحصیلوںمیں ضلعی انتظامیہ اورپولیس کے ساتھ مل کر199 علاجگاہوں پرچھاپے مارے اور39پر عطائیت ہونے کی وجہ سے انہیںسیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق 82پر عطائیت بند کر کے دوسرے کاروبار شروع کیے جاچکے ہیں جبکہ سربمہرکیے گئے اڈوں میںدنیاپور،دیپالپور اورپسرور ہر ایک میں 10،علی پور 5اور شیخوپورہ میں چار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :