پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

بدھ 16 جنوری 2019 23:41

لاہور۔16 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) :پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام’ اے نیو ڈی ان ڈیزائن‘ کے موضوع پرخصوصی سیمینارکا انعقاد کیا گیا ۔ ڈاکٹر احمد بلال کی زیر نگرانی منعقدہ سیمینار میں ،پروفیسر محمود الحسن جعفری،پروفیسر شاہنواز زیدی، اسرار حسین چشتی، فریجود رضوی، حمیرا عمر، عائشہ احمد بلال اور طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس سیمینار میں ڈیزائن کی دنیا میں نئے ڈیجیٹل میڈیا کی دستیابی کے ساتھ پیدا ہونے والے امکانات، درپیش چیلنجز اور انڈسٹری میں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ پیش کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد بلال نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا اور سمارٹ فون ٹیکنالوجی کے باعث ڈیزائن میں کئی نئی جہتیں شامل ہو ئیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سیمینار میںایسی نئی جہتوں کو خصوصاً شامل کیا گیا ہے جو کہ ڈیزائن کے شعبے بالخصوص ایم ایف اے (فائنل ائیر) کے طلبہ کیلئے نہایت مفید ثابت ہوں گی۔

ایڈ ایجنسی میں سینئر آرٹ ڈائریکٹراو جدید ڈیزائنگ میں مہارت رکھنے والے علی اسلم نے بطور مہمان مقرر پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن سے ڈیزائن میں ماسٹرکر کے گولڈ میڈل حاصل کر رکھا ہے۔