سری لنکا کے سینئر افسران کے وفد کا دورہ جی سی یو

بدھ 16 جنوری 2019 23:42

لاہور۔16 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) سری لنکا کے سینئر افسروں پر مشتمل 12رکنی وفد کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور سینئر فیکلٹی سے ملاقات ،وفد کو گورنمنٹ کالج یو نیور سٹی کی تاریخ اور تعلیمی پروگرامز کے با رے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وفد نے لائبریری اورتاریخی سلام ہال کا دورہ بھی کیا،دورے کا مقصد پاکستان میں ہائر ایجو کیشن سسٹم کے بارے میں آگاہی حا صل کر نا تھا ۔وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے دونو ں ممالک کے ما بین مشترکہ کا نفرنس ،سیمینار اور ورکشاپ کے انعقاد کی خواہش کا اظہاربھی کیا۔