این ای ڈی یونیورسٹی کی جانب سے پودوں پر جیو ٹیگنگ - ٹیکنالوجی کا آغاز

بدھ 16 جنوری 2019 23:45

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) این ای ڈی یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے "سی او 2 سمارٹ ایگزیکٹو کلب" کے تحت لگائے جانے والے پودوں پر جیو-ٹیگنگ ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا ہے اور ماحول میں CO2 کی موجودگی کو کم کرنے کے لئے مزید پودے لگانے کے لئے ضروری اقدامات کو ممکن بنارہا ہے تاکہ آکسیجن دوستانہ ماحول کوفروغ دیاجا سکے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپس کو کاربن نیوڑل زون بنانے کیلئے CO2 اسمارٹ ایگزیکٹو کلب کا آغاز کیا گیا جس کے مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل تھے۔ گورنر سندھ نے موجودہ حکومت کے کلین اور گرین مہم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تناظر میں این ای ڈی یونیورسٹی کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے بتایا کہ اسمارٹ ایگزیکٹو کلب جیو ٹیگنگ ٹیکنالوجی کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میںآکسیجن کے تناسب کا اندازہ کرنے اور اس کے مطابق آکسیجن دوستانہ ماحول کو یقینی بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کے لئے بھی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔