لیثررلیگز، نارتھ مسلم، نارتھ ینگرز، جئے لعل اور شاہ فیصل انٹرسٹی کیلئے کوالیفائی کرگئیں

بدھ 16 جنوری 2019 23:45

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ملک بھر میں لیثررلیگز کے مقابلے 29 شہروں میں بیک وقت جاری ہیں ۔ کراچی میں یو پی جیم خانہ فٹبال گراؤنڈ، کھجی گراؤنڈ اور شاہ فیصل گراؤنڈ پر ہونے والی لیگز کا اختتام ہوگیا۔ 7،7 راؤنڈز پر مشتمل لیگز میں یو پی جیم خانہ گراؤنڈ کی 2 لیگز میں گروپ ’’اے‘‘ سے بحیثیت گروپ چمپئن نارتھ مسلم اور گروپ ’’بی‘‘ سے نارتھ ینگرز ، کھجی گراؤنڈ، گلبہار سے جئے لعل اور شاہ فیصل گراؤنڈ ناظم آباد سے شاہ فیصل نے انٹرسٹی کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

یو پی جیم خانہ گراؤنڈ پر دوسری پوزیشن ہزارہ یونائیٹڈ اور ثاقب میموریل کو ملی۔ کھجی گراؤنڈ پر المرتضی جبکہ شال فیصل گراؤنڈ پر شانی اسپورٹس کو دوسری پوزیشن ملی۔ کراچی کے ہزارہ یونائیٹڈ گراؤنڈ منگھوپیر، اور نگی ٹاؤن کے ابراہیم علی بھائی اسکول اورنگی 5، فیڈرل یونائیٹڈ گراؤنڈ ، ایف سی ایریا، سکسٹین اسٹار گراؤنڈ ایف بی ایریا اور یونائیٹڈ ایف سی گراؤنڈ نارتھ کراچی پر مقابلے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اندرون سندھ حیدرآباد، ٹنڈو جام، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو آدم، ٹنڈو محمد خان، میرپورخاص، سانگھڑ،کنڈیارو، جھول، خیرپور، روہڑی اور جیکب آباد لاڑکانہ، گڑھی خیرو، اوستہ محمد، مستونگ، خضدار قلات کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے متعدد شہروں میں بیک وقت کھیلی جا رہی ہیں۔ 24 فروری 2019ء تک لیثرر لیگز کے ڈراز میں شامل ہونے والی ٹیموں کو یونان میں ہونے والے ورلڈ کپ میں انٹرا سٹی اور نیشنل چمپئن شپ کے مراحل سے گزرنے کے بعد کھیلنے کا سنہری موقع حاصل ہوگا۔ بعد از تاریخ شامل ہونے والی ٹیموں کو ورلڈ کپ 2020ء کیلئے کوالیفکیشن راؤنڈ کھیلنا ہوں گے۔