Live Updates

انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ سٹاف اپنے متعلقہ قبائلی اضلاع میں مانیٹرنگ کے لیے پہنچ گیا

آئی ایم یو سٹاف کو قبائلی اضلاع کے سکولوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ شروع کرنے کی ہدایت

بدھ 16 جنوری 2019 23:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش کی خصوصی ہدایت پر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ سٹاف اپنے متعلقہ قبائلی اضلاع میں مانیٹرنگ کے لیے پہنچ گیا انہوں نے آئی ایم یو سٹاف کو قبائلی اضلاع کے سکولوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ شروع کرنے کی ہدایت کی اور قبائلی اضلاع میں اساتذہ کی حاضری مانیٹر کرنے اور باقاعدگی سے حاضری رپورٹس بھیجنے کی ہدایت بھی کی۔

(جاری ہے)

ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا کہ آئی ایم یو سٹاف سکولوں میں بنیادی سہولیات کے حوالے سے ڈیٹا بھی اکٹھا کرے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم یو کی قبائلی اضلاع تک توسیع دینے سے اساتذہ کی حاضری بہتر ہوجائے گی اور سکولوں میں بنیادی سہولیات کے حوالے سے مکمل ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد جلد سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کی ہدایت پر قبائلی اضلاع کے سکولوں اور تعلیمی نظام کو بہتر کر رہے ہیں ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا کہ پورے صوبے بشمول خیبر پختونخوا کے تعلیمی نظام میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور پانچ سالہ پلان کی سکیموں کے مکمل ہونے سے عوام حقیقی تبدیلی محسوس کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات