آئی جی سندھ کی جرائم کے خلاف کامیاب ایکشن پر ایس ایس پیز اور ٹیم کو شاباش

بدھ 16 جنوری 2019 23:48

آئی جی سندھ کی جرائم کے خلاف کامیاب ایکشن پر ایس ایس پیز اور ٹیم کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے جرائم کے خلاف پولیس کے منظم مربوط اور کامیاب ایکشن پر ایس ایس پیز کورنگی، مٹیاری، میرپور خاص، حیدرآباد، ملیر اور ان کی ٹیمز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شرافی گوٹھ سے ایک منشیات فروش، شاہ لطیف ٹائون سے قتل کیس میں مفرور ملزم، سچل سے اشتہاری ملزم حیدرآباد سے 4 منشیات فروشوں، میرپورخاص سیٹلائٹ ٹائون سے تین منشیات فروشوں جبکہ سی آئی اے پولیس مٹیاری نے دو خواتین منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ منشیات برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں اور باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔