وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا رکن صوبائی اسمبلی مظہر عباس راں کے انتقال پر اظہار تعزیت

مرحوم نے عوام کی نمائندگی کیلئے قابل قدر پارلیمانی خدمات سرانجام دیں، عثمان بزدار

بدھ 16 جنوری 2019 23:48

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا رکن صوبائی اسمبلی مظہر عباس راں ..
لاہور۔16 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رکن پنجاب اسمبلی مظہر عباس راں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مظہر عباس راں نے اپنے علاقے کی ترقی اور عوام کی سماجی بہبود کیلئے گراں قدر کام کیا،مرحوم ایک منجھے ہوئے پارلیمینٹیرین تھے ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مظہر عباس راں کے انتقال سے دلی رنج ہوا ہے اور میں مظہر عباس راں کے انتقال پر ان کے حلقے کے عوام اور سوگوار خاندان کے دکھ میں شریک ہوں ۔وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔