دنیائے فٹبال کا ایک اور ستارہ پاکستان آنے کو پر تولنے لگا

ویلز اور لیورپول فٹ بال کلب کے سابق کپتان اور ٹی وی مبصر آئن رش نے پاکستان آنے کا عندیہ دے ڈالا

بدھ 16 جنوری 2019 21:15

دنیائے فٹبال کا ایک اور ستارہ پاکستان آنے کو پر تولنے لگا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 جنوری 2019ء) :ویلز اور لیورپول فٹ بال کلب کے سابق کپتان اور ٹی وی مبصر آئن رش نے پاکستان آنے کا اشارہ دے دیا۔۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوتے ہی پاکستان میں کھیلوں کے میدان ایک مرتبہ پھر آباد ہونے لگے ہیں۔2009 میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے نے پاکستان سے بین الاقوامی کھیلوں کو دور کردیا تھا تاہم جب سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری ہوئی ہے تب سے بین الاقوامی کھیلیں آہستہ آہستہ ایک بار پھر پاکستان کے میدانوں کا رخ کر رہی ہیں اور بلاشبہ اس میں سب سے زیادہ کریڈٹ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کو جاتا ہے جس نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک مرتبہ پھر پاکستان آنے کا حوصلہ دیا۔

کچھ عرصہ پہلے رنگ کے نامور پہلوان کراچی آئے تھے اور پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد نے بھی اس معاملے میں کافی مدد کی ہے۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل برازیلین فٹبالر کاکا اور فیگو بھی پاکستان کے دورے پر آئے جہاں انہیں بے انتہا پیار ملا اور جب دونوں اسٹار فٹبالر لاہور پہنچے تو لاہوریوں نے اپنی روایتی زندہ دلی سے بین الاقوامی ستاروں کا استقبال کیا ۔

اس موقع پر لوئس فیگو اور کاکا کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی بالخصوص لاہور آکر بہت اچھا لگا۔انکا کہنا تھا کہ لاہوریوں کی زندہ دلی نے دل جیت لیا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان ہم آپ کے لیے پاکستان آئے ہیں۔
اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ویلز اور لیورپول فٹ بال کلب کے سابق کپتان اور ٹی وی مبصر آئن رش نے پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا ہے۔انہوںنے اس حوالے سے اپنا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔