Live Updates

ہم حکومت میں شامل نہیں نہ حکومت کے اتحادی ہیں،سردار اختر مینگل

جن6نکات پر تحریک انصاف کا ساتھ دیا ان پر حکومتی پیش رفت سے مطمئن نہیں �رمیم کے خاتمے، فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے معاملے پر حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 جنوری 2019 23:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہم حکومت میں شامل نہیں نہ ہی حکومت کے اتحادی ہیں جن6نکات پر تحریک انصاف کا ساتھ دیا ان پر حکومتی پیش رفت سے مطمئن نہیں18ترمیم کے خاتمے، فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے معاملے پر حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ بی این پی مینگل اور تحریک انصاف کے درمیان اگسٹ میں ایم او یو ہوا اور6نکاتی معائدہ ہوا جس پر دونوں جماعتوں کے نمائندوں نے دستخط کیے اور ہم نے ان 6شرائط پر تحریک انصاف کا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ ہم حکومت میں شامل نہیں ہوئے نہ ہی حکومت کے اتحادی ہیں مخصوص شرائط پر ساتھ دیا اور آج بھی آزاد بینچوں پر بیٹھے ہیں بلوچستان کے مسئلے کا حل ان 6نکات پر عمل میں ہے ہم نے جن نکات پر حکومت کا ساتھ دیا ان پر حکومتی پیش رفت سے مطمئن نہیں ہیں انہوں نے کہا ہم وقتاً فوقتاً حکومت کو یاد دلاتے رہے اور کچھ ملاقاتیں بھی کی مگر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی بلوچستان میں متعدد لوگ لاپتہ ہیں350سے زائد لاپتہ افراد واپس آئے ہیں اگر حکومت لاپتہ افراد کے معاملے پر سپورٹ کرتی ہے تو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ سی پیک میں بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا گوادر کے وسائل کی بندر بانٹ کی گئی اور بلوچستان کے وسائل کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹا گیا ہم صوبوں کی مکمل خودمختاری چاہتے ہیں اور اس کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ہم نے ایک کیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو وفاقی حکومت سے مذاکرات کرے گی انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم پر بی این پی کا موقف واضح ہے ہم اٹھارویں آئین ترمیم کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی اس کا حصہ نہیں گے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر بھی حکومت کے ساتھ نہیں اگر اس معاملے پر بہتر تجاویز ہو گئیں تو پھر دیکھں گے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کی بات قبل از وقت ہے ہم جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں ایک سوال پر کہا کہ وہ قومی اسمبلی کے ممبر ہیں اور وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات