Live Updates

راولپنڈی ، سوئی گیس کے پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوںکو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں،فیاض الحسن چوہان

اس سلسلے میں ماڈل کالونی یونین کونسل 22 راولپنڈی میں سوئی گیس کی پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے، وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب

بدھ 16 جنوری 2019 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 17 میرا انتخابی حلقہ ہے جس کی تمام یونین کونسلوںسیوریج لائنوں، پینے کے پانی کی سپلائی ، گلیوںکی پختگی اور سوئی گیس پریشر میں اضافے کے لئے اقدامات ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں ان اقدامات کے جائزے کے لئے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میںچیئرمین یو سی 72 ،طارق امین ، یوسی74 سے بشیر حیدری دیگر بلدیاتی نمائندوں اور متعلقہ محکموںکے افسران نے شرکت کی یونین کونسلوں کے نمائندوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے انہوںنے کہاکہ بعض یونین کونسلوںمیں ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیںدریں اثنافیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ راولپنڈی میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوںکو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں ماڈل کالونی یونین کونسل 22 راولپنڈی میں سوئی گیس کی پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ محکمہ سوئی گیس کے حکام کو شہریوں کی مشکلات سے آگاہ کیا گیاہے اور یہ ہدایت کی گئی ہے کہ جن علاقوں میں سوئی گیس کے پریشر میں غیر معمولی کمی ہے اسے دور کرنے کے لئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لائیں جائیں اور نئی گیس پائپ لائنیں بچھا کر سوئی گیس کے پریشر میں کمی دورکی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات