پشاور، غیر رجسٹر سروس سٹیشنوں کو سیل کر نے کے احکامات جاری

بدھ 16 جنوری 2019 23:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے پشاور میں غیر رجسٹر سروس سٹیشنوں کو سیل کر نے کے احکامات جاری کر دیے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان، ڈبلیو ایس ایس پی اور انتظامیہ افسران سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پشاور میں اکثر مقامات میں غیر قانونی طور پر سروس سٹیشن بنائے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ڈبلیو ایس ایس پی کے ساتھ رجسٹریشن نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

ان غیر قانونی سروس سٹیشنوں کی وجہ سے ان علاقوں میں پانی کازیر زمین لیول تیزی سے کم ہو رہا ہے ۔ اجلاس میں ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور ڈپٹی کمشنر پشاور نے ڈبلیو ایس ایس پی کے ساتھ غیر رجسٹر سروس سٹیشنوں کو فوری سیل کر نے کے احکامات جاری کیے اور ہدایت کی کہ آئندہ سروس سٹیشن کی رجسٹریشن کے وقت علاقے میں پانی کا لیول چیک کریں اور ڈبلیو ایس ایس پی کے ضابطہ اخلاق پر پورا نہ اُترنے والے سروس سٹیشن کو رجسٹرنہ کیا جائے۔

اس ضمن میں تمام انتظامی افسران کو فوری کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :