کوئٹہ ،مخلوق خدا کی خدمت انسانیت کی معراج اور ایمان کا تقاضہ ہے،جمیل احمدکرد

بدھ 16 جنوری 2019 23:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر جمیل احمدکردنے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت انسانیت کی معراج اور ایمان کا تقاضہ ہے۔ الخدمت فاونڈیشن فلاح و بہود کے کاموں کو خدمت خلق اور خیر سگالی کے جذبے کے ساتھ کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے اداروں کا مقصد دکھی اور مستحق لوگوں کی فلاح وبہود کیلئے کام کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی دفترمیں وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی انہوں نے کہا کہ ملک بلخصوص بلوچستان میں صحت ، تعلیم اورروز گار کی عدم فراہمی سے متوسط طبقہ محرومی اور مایوسی کا شکار ہو چکاہے ۔

پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی غریب اور سفید پوش افراد پر مشتمل ہے جبکہ مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب اور سفید پوش لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

(جاری ہے)

الخدمت فاونڈیشن کا مقصددکھی انسانوں کی فلاو ح بہود کیلئے کام کرنا ہے ۔ حکومت کے کرنے کے کام جماعت اسلامی بنا اقتدار کے کر رہی ہے ۔ الخدمت فائونڈیشن صوبہ بھر میں غریبوں ، یتیموں اور مستحق لوگوں کی فلاح وبہود کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔غربا و مساکین ، یتیموں ،بیوئوں او رنادار لوگوں کی کفالت کرنا اسلام کی بنیادی تعلیمات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کا مسائل و مصائب سے نکالنے کیلئے اسلام نے جو راہ متعین کی ہے اس پر چلتے ہوئے دنیا و آخرت کی کامیا بیاں کو سمیٹا جا سکتا ہے ۔