ْکوئٹہ ، بلوچستان لیبر فیڈریشن کے تمام مسائل جلد از جلد حل کئے جائینگے،سردار سرفراز ڈومکی

بدھ 16 جنوری 2019 23:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) صوبائی وزیر لیبر اینڈ مین پاور سردار سرفراز ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان لیبر فیڈریشن کے تمام مسائل جلد از جلد حل کئے جائینگے۔ اور ان کے جو بھی جائز مطالبات ہیں۔ ان کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لیبر یونین کے صدر خان زمان, ایریگیشن کے حاجی عزیزاللہ خان, بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سیف اللہ ودیگر شامل تھے ۔

انہوں نے کہا کہ لیبر یونین سمیت تمام ملازمین کے فلاح وبہبود کیلیے بلا امتیاز اقدامات اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر لیبر اینڈ مین پاور نے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا۔ کہ بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مسائل کا ممکنہ حل نکالا جائے۔ تاکہ انکے حقوق کی پامالی نہ ہویں۔اس پر بلوچستان لیبر فیڈریشن کے وفد نے سردار سرفراز ڈومکی کی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :