کوئٹہ ، عوامی مسائل ا ن کی دہلیز پر حل کرنا ہمارا فر ض ہے ،ملک نعیم خان بازئی

بدھ 16 جنوری 2019 23:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا کہ عوامی مسائل ا ن کی دہلیز پر حل کرنا ہمارا فر ض ہے مسائل کے حل کرنے کے لیے جہاں تک جانا ہوا اس سے دریغ نہیں کریں گے۔ یہ بات انہوں نے کیسکو چیف عطا اللہ بھٹہ سے کچلاک ،اغبرگ اور نو حسار کے بجلی کے مسائل کے بارے میں ملاقات کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی مشیر کے ہمراہ کچلاک، اغبرگ اورنو حسار کے قبائلی عماہدین جمال ا لدین رشتیا ،ملک منطور بھی موجو دتھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کچلاک ،ا غبر گ اور نو حسار میں بجلی کے کم لوڈ ،لو ڈ شیڈ نگ کے طویل دورا ینہ اور نا قص ٹر انسفارمر جیسے مسائل کے بارے میں کیسکو چیف کو آگاہ کیا ۔ اس موقع پر کیسکو چیف عطاء اللہ اسد بھٹہ نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ جلد ازجلد ان علاقوں میںبجلی کے مسائل حل کے لیے مو ثر اقدامات اٹھا ئے جائیں گے تاکہ علاقے میں بجلی جیسے لازمی عنصر کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ کیسکو چیف نے کچلاک و غبرگ اور نو حسارکے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بجلی چور ی جیسے گھمبیر مسلہ میں کیسکو حکام سے تعاون کرئے۔

متعلقہ عنوان :