کوئٹہ ، عوام کی بلاامتیاز خدمت ہمارا اولین فرض ہے ،مٹھا خان کاکڑ

بدھ 16 جنوری 2019 23:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) صوبائی مشیر وزیراعلیٰ برائے لائیوسٹاک مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام کی بلاامتیاز خدمت ہمارا اولین فرض ہے علاقے کی یکساں ترقی اور مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں کسی کی حق تلفی نہیں کریں گے ہماری کوشش ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی بلاامتیاز خدمت ہمارا اولین فرض ہے علاقے کی ترقی اور مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں کسی کی حق تلفی نہیں کریںگے ہماری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکے صوبائی مشیر نے ان خیالات کا اظہارژوب آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ حکومت صحت تعلیم پانی بجلی اور عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے تیزی سے اقدامات اٹھا رہی ہے لیکن بدقسمتی سے سابقہ حکومتوں نے تعلیم صحت اور روزگار کی طرف کوئی توجہ نہیں دیا جس کی وجہ سے آج زندگی کا ہر شعبہ مفلوج ہے انہوں نے کہا کہ وہ زیلی خیلی پر کوئی یقین نہیں رکھتا ہے اور عوام کی بلاامتیاز خدمت کرتا اہو نگا حلقے میں تمام علاقوں کی یکساں ترقی ہماری ترجیح ہے عوام کو مایوس نہیں کریں گے ان کی خلوص نیت سے خدمات کریں گے ان شاء اللہ تبدیلی لا کر رہیں گے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :