Live Updates

اس ملک میں یا تو انصاف گا یا ڈاکو ملک کو نیست و نابود کر دیں گے نواز شہباز بے وقوفوں کے لیڈر ہیں مہنگائی کی وجہ 10 سالہ کرتوت ہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

بدھ 16 جنوری 2019 23:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپنے کام سے تنقید کرنے والوں کا جواب دیں گے اس ملک میں یا تو انصاف گا یا ڈاکو کو ملک کو نیست و نابود کر دیں گے نواز شہباز بے وقوفوں کے لیڈر ہیں مہنگائی کی وجہ 10 سالہ کرتوت ہیں اسد عمر 10 سال کے جہیز میںملے دائمی مرض کا علاج کر رہے ہیں جس جس نے گاجریںکھائیں وہ حکومت میںہے یا اپوزیشن میںہے پھکی ملنی چاہئے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹر ویو میں شیخ رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کا 100 دن کااپنا ایجنڈا ہے میںایک سال کی بات کرتا ہوں ہم ابھی30 سال سے پڑا ہوا گند صاف کر رہے ہیں اور صفائی ہم کی جدوجہد میںمصروف ہیں عوام کو 6 ماہ میںنتائج نظر آئیں گے انہوںنے کہا کہ اپوزیشن اتحاد زیرو ہے آصٖف زرداری ڈیل چاہتا ہے عمران خان سادہ آدمی ہے وہ کام پر یقین رکھتا ہے اگر وہ تھوڑاادھر ادھر کرتا تو ن میں گروپ بن چکا ہوتا انہوں نے کہا کہا گر عمران خان دوست ممالک سے مدد نہ مانگتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا اور ملک کے دیوالیہ ہونے پر آئی ایم ایف کی شرائط ناقابل قبول ہوئیںانہوں نے کہا کہ اسمبلی چلے گی اور یہ لوگ قانون اور آئین کے دائرے میںہوں گے حکومت کو کوئی خظرہ نہیں شہباز شریف نے ایک بیٹا بھگا دیا داماد کو بھگا دیا اور دوسرے بیٹے کو بھگانے کی درخواست دے دی ہے یا اس ملک میں انصاف جیتے گا یا ڈاکو ملک کو نیست و نابود کریں گے انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی کوئی کرپشن نہیںکی میں خدا کے دیے دماغ پر سیاست کرتا ہوںبے وقوف نہیں کہ 65 سال کی عمر میں مستقبل کو خطرے میں ڈالوں انہوں نے کہا کہ ہمیں میڈیا کو ساتھ لے کر چلنا ہے میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کریں گے کہ گیس اور بجلی کی مہنگائی سابق حکومت کے کر توتوں کی وجہ سے ہوئی ہم یہ بتانے میںناکام رہے کہ ان خیالات کا زمہ دار کوں ہے یہ دائمی مرض جو 10 سال کے جہیز میںملا ہے اس کو ٹھیک کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں سیاسی ورکز ہوں بے وقوفوں کا لیڈر نہیں ہوں بے وقوفوں کے لیڈر نواز شریف اور شہباز شریف ہیں جوا ن کی چوری پکڑے جانے کے باوجود انہیںلیڈر مانتے ہیں انہوں نے کہا کہ ریلوے کی زمین کسی کو لیز پر نہیں دوں گا فوج کے بعد دوسری بڑی فورس ریلوے ہے اس کوٹھیک کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اگر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بلایا گیا تو جاؤں گا اسد عمر منی بجٹ میں ملک کو بہتری کی جانب لے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ اسمبلی میں لڑائی ہو گالم گلوچ ہو مکے چلیں اور تاثر جائے کہ جمہوریت درست نہیں انہوں نے کہا کہ کرپشن میںجو بھی ملوث ہے اور جس جس نے گاجریں کھائی ہیں اس کو پھکی ملنی چاہئے وہ حکومت میں ہے یااپوزیشن میں ہے اگر اپوزیشن کے کسی فرد کو 7 سال سزا ہوتی ہے تو حکومتی رکن کو 14 سال ہونی چاہئے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات