پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مالی مسائل مزید سنگین شکل اختیار کر گئے
ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے بعد فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے بھی پاکستان فٹبال کو فنڈز کی فراہمی روک دی پی ایف ایف کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیفا فارورڈ پروگرام کے تحت فنڈنگ روک دی گئی ہے، معاملے پر مزید کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔، ترجمان فیفا
بدھ 16 جنوری 2019 23:57
(جاری ہے)
گزشتہ ماہ فیڈریشن کے انتخابات سے قبل فیفا نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان فٹبال فیڈریشن میں انتخابات کو ’تیسری قوت‘ کی مداخلت تصور کیا جائے گا جو فیفا کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ پاکستان کی رکنیت کو ایک مرتبہ پھر معطل کیا جا سکتا ہے جہاں اس سے قبل بھی اسی قانون کی خلاف ورزی پر اکتوبر 2017 سے مارچ 2018 تک پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔گزشتہ ہفتے اشفاق حسین شاہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا تھا کہ سابق سربراہ فیصل صالح حیات کے جانے کے بعد سے پی ایف ایف کو سنگین مالی بحران کا سامنا ہے اور اپنے پیشرو پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے 5لاکھ 30ہزار ڈالر سے زائد کے فنڈز فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کو واپس کر دیے تھے۔باوثوق ذرائع کے مطابق گزشتہ سال مارچ کے بعد سے پی ایف ایف کو ایشین فٹبال کنفیڈریشن اور فیفا سے بالترتیب ساڑھے سات لاکھ ڈالرز اور 15لاکھ 80ہزار ڈالرز کتیے فنڈز موصول ہوئے تھے۔ان میں سے پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سال کے اختتام تک 21لاکھ ڈالرز خرچ کیے۔پی ایف ایف کے سربراہ نے فیصل صالح حیات کی جانب سے فنڈز واپس کرنے کے اقدام کو جرم قرار دیا البتہ فیفا اور اے ایف سی دونوں نے ہی اس بات کی تصدیق نہیں کہ پی ایف ایف نے رقم واپس کی تھی یا نہیں۔۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
وزیراعظم سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، شہبازشریف کا ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
خوشی ہے کہ پی ایس ایل سیزن نائن میرے لیے بہت اچھا ایونٹ ثابت ہوا، عماد وسیم
-
وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر کی اسلام آباد یونائٹیڈکو پی ایس ایل 9کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد
-
وزیر اعظم کا جولین تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
تیسرے ون ڈے میں کئی بنگلہ دیشی کرکٹرزانجرڈ ہوگئے
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین کی اظہارتعزیت
-
پی ایس ایل ، کئی مقامی اورغیر ملکی کرکٹرزبری طرح ناکام ہوئے
-
سابق انٹرنیشنل سائیکلسٹ اورکوچ سید نزاکت علی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبور
-
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت پر نسیم شاہ کے والد خوشی سے نہال
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی
-
بطور بولر پرفارم کرتا ہوں تو ٹیم جیتتی ہے، شاداب خان
-
پاکستان اوربھارت کا دورہ آسٹریلیا، وینیوز کو حتمی شکل دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.