’’ آرکیٹکچر ڈیزائن ایوارڈ‘‘ کا اعلان 19جنوری کو گورنر ہائوس میں کیا جائے گا

جمعرات 17 جنوری 2019 00:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) پہلے ADAایوارڈز برائے سال 2018-2019کے ونرز کا اعلان 19جنوری ہفتہ کے روز گورنر ہائوس میں ایک پروقار تقریب میں کیا جائے گا۔’’ آرکیٹکچر ڈیزائن ایوارڈ‘‘ پاکستانی ٹیلنٹ کو اپنی منفرد تخلیقات، بین الاقوامی سطح پر پیش کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ایوارڈ میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں کہیں بھی موجود پاکستانی نیشنل فرمز، ڈیزائن اسٹوڈیوز اور آرکٹکچر ڈیزائن و آرٹ کے شعبے سے منسلک افراد حصہ لے سکتے ہیں۔

انٹرنیشنل جیوری ایوارڈز میں شامل تمام تخلیقات کا جائزہ لے گی۔ جیوری میں ڈیوڈ فرئنڈو، مہرین رضوی خورشید، مارجری حسین، جاوید جبار شامل ہیں متنوع جیوری اراکین پاکستان کے علاوہ ترکی، یوکے، اٹلی، سنگاپور، فرانس، لبنان اور ایران سے تعلق رکھتے ہیں۔